انسداد نسل پرستی: ہم کہاں پہنچ چکے ہیں (Urdu)
ہم نے انسداد نسل پرستی سے متعلق اپنا منصوبۂ عمل کیوں شروع کیا
Platfform کا انسداد نسل پرستی سے متعلق منصوبۂ عمل پولیس آفیسر ڈیرک چاؤون کے ذریعہ جورج فلائڈ کے وحشیانہ قتل اور اس کے بعد آج کے سماج میں نسل پرستی سے متعلق جو شدید بحثیں ہوئیں ان کے نتیجہ میں شروع کیا گیا تھا۔ ابتدا میں Platfform ان مباحث میں خاموش رہا اور اس کے لیے اس پر تنقیدیں کی گئیں؛ آپ ہمارے CEO کا جواب یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
ہم نے اپنی خاموشی اور بے عملی کا اعتراف کیا اور سماج میں ہماری جیسی تنظیم کا جو مقام ہے اور وہ مقام ہم پر جو ذمہ داریاں عائد کرتا ہے ان پر غور کرتے ہوئے بعد میں ہم نے اقدامات کیے۔ ہم نے تسلیم کیا کہ عصبیت کے معاملے سے نمٹنے میں نا کام ہو جانے کی وجہ سے ہم لوگ بہبود کے علمبردار ہونے کا مکمل دعوی نہیں کر سکے، یہ کہ ہم لوگ مؤثر اتحادی بننے کے لیے زیادہ کچھ نہیں کر رہے تھے اور یہ کہ مزید کام ضروری تھا۔ آپ ہمارا مکمل بیان یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
نسل پرستی کے خلاف لڑائی میں مؤثر اتحادی بننے کے لیے واضح تھا کہ ہمیں اپنی ٹیم میں بیک گراؤنڈز کا ایک وسیع تر مجموعہ اور ذاتی تجربے درکار تھے اور یہ کہ بورڈ کی سطح پر اس کو شروع کرنے کی ضرورت تھی۔ ہمارے ٹرسٹیز شروع ہی سے سرگرمی کے ساتھ شامل رہے ہیں اور انہوں نے ایک ایسا منصوبہ وضع کرنے میں ہماری مدد کی ہے جس کے طفیل Platfform ایک زیادہ ہمہ گیر تنظیم بن جائے گی۔
میرا کام یہ یقینی بنانے میں ہم سبھی کی مدد کرنا ہے کہ ہم اس کو زمین پر اتار سکیں اور اپنی پیش رفت کے ساتھ ساتھ اپنا لائحہ عمل تشکیل دیں۔
میں ایک پاکستانی مسلم ہوں جو برطانیہ میں پیدا ہوا اور میں نے سالوں سماج اور نظامِ صحت کے ہاتھوں نسل پرستی اور امتیازی برتاؤ کا سامنا کیا ہے۔ میں اپنی ذہنی صحت پر مرتب ہونے والے دائمی اثر سے واقف ہوں۔ یہ صدمہ آج بھی اتنا ہی سچ ہے جتنا کہ یہ بہت سالوں پہلے تھا۔
میں ذاتی طور پر واقف ہوں کہ امتیازی برتاؤ اور عدم مساوات آج بھی سماج میں ہر سو موجود ہیں اور صحت و بہبود پر ان کے جو اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ میں نے محسوس کیے ہیں۔ میں واقعی سمجھتا ہوں کہ یہ کام کتنا اہم ہے اور میں اس کے مکمل ہونے کے لیے بہت پر جوش ہوں۔
ہم نے اب تک جو حاصل کیا ہے وہ حسب ذیل ہے:
ہم نے اپنی تنظیم کا انسداد نسل پرستی سے متعلق منصوبۂ عمل شروع کیا
ہم نے ایک نیا رول تخلیق کیا: مساوات، تنوع اور شمولیت کا سربراہ
ایک ابتدائی منصوبۂ عمل پر اتفاق کے بعد، انسداد نسل پرستی سے متعلق ہمارے ایکشن گروپ (Anti-Racism Action Group) کا قیام عمل میں آیا
ہم لوگ گروپ میں سبھی کے لیے ذہنی سلامتی قائم کرنے کے لیے ایک کلینکل سائیکالوجسٹ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں
تقرریاں کی گئی ہیں جن سے بورڈ کی سطح پر تنوع میں اضافہ ہوا ہے
بظاہر ایک زیادہ متنوع افرادی قوت، خاص طور پر انتظامی اور قیادت کی سطحوں پر، حاصل کرنے کے لیے اور 2024 تک اچھے طرز عمل میں بیرونی منظوریاں حاصل کرکے ہم نے تنظیم کے لیے حکمت عملی سے متعلق ایک سنگ میل طے کر لیا ہے
اسٹاف کے لیے تعلیمی سیشنز فراہم کیے گئے ہیں تاکہ ہمیں موجودہ سماج میں نسل پرستی کو سمجھنے میں مدد حاصل ہو اور ہم نے اسٹاف کو اضافہ پذیر تعلیمی وسائل فراہم کر دیے ہیں
استحقاق کے مفاہیم اور ایک مثبت اتحادی ہونے کے بارے میں اسٹاف کے لیے ورکشاپ
ہم لوگ Diverse Cymru کی ثقافتی اہلیت کے عملی پراسس میں حصّہ لیں گے جو کہ 2022 کے اوائل میں شروع ہو رہا ہے
قول کے بجائے عمل کے معاہدہ (Deeds Not Words Pledge) پر دستخط کیے گئے اور معاہدے کی توقعات نے ہمارے منصوبۂ عمل میں راہ پائی
ہماری جامعیت کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی کے جائزوں پر عمل درآمد ہوتا ہے اور یہ کہ ہماری بھرتی کی کارروائی سے اس کی عکاسی ہوتی ہے
ہم آگے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں
ہم لوگ انسداد نسل پرستی سے متعلق اپنے منصوبۂ عمل پر مسلسل نظر ثانی کرکے اس کو اپڈیٹ کریں گے
وسیع تر مساوات، تنوع اور شمولیت کے دائرے کا احاطہ کرنے کے لیے انسداد نسل پرستی سے متعلق ایکشن گروپ کو وسیع کریں گے–حوالہ کی شرائط پر اتفاق کرنا اور وسیع تر کام کا منصوبہ/ منصوبۂ عمل فروغ دینا۔
پلیٹف فارمز ایلی شپ پروگرام (Platfform’s Allyship Programme) قائم کرنا
اسٹاف کی بنیادی لرننگ میں تعلیمی مواد شامل کرنا – جیسے بھرتیاں اور اسٹاف کی ٹریننگ
Diverse Cymru کی توثیق – یہ ہماری بنیادی مرکزی ٹیموں کے لیے زیر عمل ہیں اور دوسرے علاقوں میں شروع کرنے کے لیے زمانی جدول کے لحاظ سے تیار شدہ منصوبے موجود ہیں۔
نسل پرستی مخالف ہمارے بیان کو اپڈیٹ کرنا اور جو پیش رفت ہوئی ہے اس کا عوامی سطح پر مظاہرہ کرنا
تنوع اور شمولیت کی ایک جامع پالیسی ( Diversity & Inclusion Policy) پر عمل کرنا
ہماری ثقافت اور قدروں کو فروغ دے کر یقینی بنانا کہ ہماری ویب سائٹ میں ہمارے لوگوں کی نمائندگي ہو
انسداد نسل پرستی کے ہمارے منصوبۂ عمل اور وسیع تر مساوات، تنوع اور شمولیت کے موضوعات سے متعلق ورکشاپس اسٹاف کے ساتھ جاری رکھنا
ایگزیکٹو ٹیم اور مینیجران کے لیے غیر شعوری جانبداری سے متعلق تربیت
مختلف کمیونٹیوں کے ساتھ زیادہ بہتر ربط قائم کرنا
مساوات، تنوع اور شمولیت کے سربراہ کی حیثیت سے میری ذمہ داری
میں Platfform میں تبدیلی پیدا کرنے کے لیے کام کر رہا ہوں تاکہ میں یہ یقینی بنا سکوں کہ سبھی کے لیے مساوی موقع ہو اور تاکہ ہم لوگ ایک ایسی تنظیم بن سکیں جو بیک گراؤنڈز اور تجربات کے ایک وسیع تر مجموعے کی عکاسی کرتی ہو۔ میں کوئی بھی ایسی رکاوٹیں، سسٹمز اور کارروائیاں ہٹانے کے لیے کام کر رہا ہوں جو نقصان پہنچاتی ہیں، امتیازی برتاؤ کرتی ہیں یا عدم مساوات کی تائید کرتی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ Platfform حل کا حصّہ ہے نہ کہ مسئلے کا۔
ایون (ہمارے CEO) اور مجھے معلوم ہے کہ حقیقی با معنی تبدیلی لانے کے لیے ہمیں سب سے پہلے ایک واضح تصور کی ضرورت ہوتی ہے اور ان سنگ میلوں کی جن کے لیے ہم جواب دہ ہوتے ہیں۔ ان کے بارے میں مزید معلومات آپ یہاں حاصل کر سکتے ہیں۔
انسداد نسل پرستی سے متعلق ہمارا ایکشن گروپ (Anti-Racist Action Group) ان چیزوں کو اجاگر کرنے میں مدد کر رہا ہے جو ہمیں ایک زیادہ شمولیتی تنظیم بننے کے لیے کرنا ضروری ہے، جہاں اسٹاف محسوس کریں کہ وہ ہر دن اپنی انفرادی شناخت کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ ہم نے بہت زیادہ پیش رفت کر لی ہے مگر اب بھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔
ہم لوگ ایسے لوگوں کے شانہ بہ شانہ کام کر رہے ہیں جو اپنے میدان کے ماہرین ہیں، جو اپنے خود کے تجربات ہمارے ساتھ شیئر کر رہے ہیں اور ہمیں جدید نسل پرستی کی حقیقت سے متعلق واقفیت حاصل کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔
میں ایک خود مختار پینل کا حصّہ ہوں جس کو تائی پاوب (Tai Pawb) کا تعاون حاصل ہے۔ میں نے پینل کو اس لیے جوائن کیا تھا کہ میں اپنا تعاون پیش کر سکوں اور اپنا علم اور تجربہ دیگر تنظیموں کے ساتھ شیئر کر سکوں نیز تبدیلی کے لیے اپنی خود کی اور Platfform کی عہد بستگی ثابت کر سکوں۔
میں نے حالیہ دنوں میں ایکول پاور ایکول وائس کراس اکولٹیز پبلک لائف مینٹرنگ پروگرام (Equal Power Equal Voice Cross-Equalities Public Life Mentoring Programme) میں ایک جگہ حاصل کر لی ہے اور EYST کے ذریعہ میری مینٹرنگ کی جائے گی۔ EYST ایتھنک بیک گراؤنڈز والے ایسے لوگوں کی جو کہ برطانیہ میں ایک اقلیت ہیں، معذور لوگوں، خواتین اور LGBTQ+ کمیونٹی کے لوگوں کی مدد کے لیے کام کرتا ہے تاکہ عوامی زندگی اور سیاست میں ہمارا اثرا ونفوذ بڑھ سکے۔
اس اپڈیٹ کے آخر میں ذکر کردوں کہ میں نے ایک قیمتی سبق سیکھا ہے:
[اقتباس] ازیں قبل میری کوئی آواز نہیں تھی، مگر اب ہے۔ Platfform اور میں اب خاموش نہیں رہیں گے۔
بہتر کرنے کے لیے ہم لوگ خود کو چیلنج کرنا جاری رکھیں گے، ہم لوگ ایک دوسرے کو سکھانا اور سپورٹ کرنا جاری رکھیں گے اور ہم لوگ یقینی بنائیں گے کہ تنظیم میں شامل ہر شخص کے پاس وہ سب کچھ کرنے کے وسائل موجود ہوں جو ان لوگوں کے لیے موزوں ہوں جن کے ساتھ ہم کام کرتے ہیں۔
وہ لوگ/ تنظیمیں جنہوں نے ہمارے سفر کے دوران ہماری مدد کی ہے اور اب بھی کر رہے ہیں:
ابو-بکر میڈن بلیک ہسٹری ٹریننگ (Abu-Bakr Madden Black History training) ویلز میں
بلیک لائیوز میٹر ویلز – لنچ اینڈ لرنس (Black Lives Matter Wales – lunch and learns)
Diverse Cymru – ثقافتی قابلیت
تائی پاوب (Tai Pawb) قول کے بجائے عمل
میریلن برایان-جونز (Marilyn Bryan-Jones) – تنوع اور مساوات صلاحکار